13 جون 2015 - 06:38
عراق کے سابق وزیر خارجہ کا تابوت غائب ہوگیا

عراق کے سابق وزیر خارجہ اور صدام معدوم کے دور حکومت کے نائب وزیراعظم طارق عزیز کا تابوت بغداد سے عمان لے جایاجا رہا تھا کہ پرواز سے کچھ دیر قبل غائب ہوگیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق وزیر خارجہ اور صدام معدوم کے دور حکومت کے نائب وزیراعظم طارق عزیز کا تابوت بغداد سے عمان لے جایاجا رہا تھا کہ پرواز سے کچھ دیر قبل غائب ہوگیا. طارق عزیز کی وفات 5 جون کو جیل میں حرکت قلب بند ہو جانے سے ہوئی تھی ۔

ان کی میت بغداد سے اردن لانے کا خیال ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن اُن کی صاحب زادی زینب عزیز نے بتایا کہ طیارےکی پرواز سے چند منٹ قبل والد کا تابوت غائب ہو گیا ۔
اردن کی قومی فضائی کمپنی کے عہدے دار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بغداد سے آنے والی پرواز میں ان کی میت موجود نہیں تھی ۔

.......

/169